• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا نہ ہو سندھ میں بھی گورنر راج صدر کے دستخط سے لگ جائے، فاروق ستار

​ کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی حمایت کرتی ہے،مراد علی شاہ نے یہ بیان دیا کہ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ گورنر راج لگےاگر صدر مملکت پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہیں تو یہ واضح کریں صدر مملکت کے حکمنامہ پر گورنر راج کا نفاذ ہوا ہےایسا نہ ہو کہ سندھ میں بھی گورنر راج صدر کے دستخط سے لگ جائےایسے اقدامات پیپلز پارٹی نہیں چاہتی تو صدر مملکت کے حوالے سے فیصلہ کریں،پالیسی ساز سطح پر وفاقی حکومت نے کچھ فیصلے کئے ہیںصوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ہوا ہےگورنر راج آج خیبر پختونخوا میں نافذ کیا گیا ہےجب ان فیصلوں کی توثیق کی گئی تو ہمارے دونوں وزرا کابینہ اجلاس میں موجود تھے اس سے یہ ثابت ہوا کہ ہمارے دونوں وزرا اس قومی فیصلے میں شامل ہیں،وہ اتوار کو مرکز بہادر آباد پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہا کہسندھ میں دہشت گردی سلیپر سیلز کے ذریعے ہوتی ہےان کا قلع قمع کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا ہےاس سے پہلے بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے خیبر پختونخوا میں امن کے نفاذ کے لئے قربانیاں دے چکے،کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو ماضی میں کھلی چھوٹ دی گئی کے پی میں اس کے اثرات واضح طور پر دکھائی دینے لگےافواج پاکستان کو ایسے حالات میں سخت فیصلے لینے پڑے ، وفاق نے کے پی میں ایمرجنسی نافذ کرکے وہاں کا انتظام سنبھالا متعلقہ صوبے کا گورنر جب واضح رپورٹ جاری کر دے تو وفاق کو فیصلہ لینا ہوتا ہےایم کیو ایم نے ملک دشمن اور دہشتگردی کی واشگاف الفاظ میں مذمت کیہم ہمیشہ قومی سلامتی کے لئے ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے رہے سیاست اور دہشتگردی کا یہ گٹھ جوڑ ملک کو نقصان پہنچا رہی تھی،جب ایک صوبہ ریاستی اداروں اور قومی سلامتی کے فیصلوں کے سامنے کھڑی ہوجائے تو راستہ باقی رہ جاتا ہے10 مئی کو پوری قوم بھارتی جارحیت کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئیہماری کامیابیاں خیبر پختونخوا کی حکومت کی وجہ سے رائیگاں جارہی تھیں،صرف ایک ایجنڈے پر آپ نے کئی سال ضائع کئےمعاشی نمو اور ترقی کو پس پشت ڈال دیا ،ہر فیصلے کے آفٹر شاکس شہر کراچی میں آتے ہیںدہشت گردی اور سیاست کے گٹھ جوڑ پر نظر رکھنا ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید