• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی وفد کا آسٹریلیا ایوارڈز فیلوشپ کے تحت ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) آسٹریلوی وفد کا آسٹریلیا ایوارڈز فیلوشپ 2026 کے تحت محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ ، دورے کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی نظام کے فروغ، غذائی تحفظ کے استحکام اور بین الاقوامی تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانا تھا، وفد میں جامعہ سڈنی کے ڈاکٹر ڈینیئل ٹین اور ڈاکٹر ربیکا کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈاکٹر تحسین اظہر اور ڈاکٹر رضوانہ مقبول بھی شاملتھے،وفد نے وائس چانسلر اور جامعہ کے اساتذہ سے ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے فصلوں پر اثرات، موسمی حالات سے مطابقت رکھنے والی فصلوں کی اقسام، جدید زرعی طریقوں اور وسائل کے استعمال پر تبادلۂ خیال کیا، وفد نے یونیورسٹی کے کپاس کے تحقیقی کھیت کا دورہ اور ہائیڈروپونکس سہولت میں ٹماٹر اور شملہ مرچ کی مٹی کے بغیر کاشت، پانی اور غذائی اجزا کے مؤثر استعمال، جبکہ سیڈ کلر سارٹر مشین کے ذریعے ہائبرڈ گندم کے معیاری بیجوں کی شناخت اور چھانٹی کے عمل کا جائزہ لیا، بعد ازاں وائس چانسلر، جامعہ کی قیادت اور ملتان کے صنعت کاروں کے ساتھ ہونے والی نشست میں زرعی جدت، جامعات اور صنعت کے روابط، جدید ٹیکنالوجی کی ترویج اور زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
ملتان سے مزید