• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 اکتوبر کو ہونیوالی مفتی محمود کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں،کانفرنس سےمولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر اکابرین خطاب کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمود کانفرنس کے انتظامات کے سلسلے میں مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید، سٹی امیر قاری محمد یٰسین سمیت دیگر نے شرکت کی، مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ مفتی محمود کانفرنس کے دور رس نتائج سامنے آئینگے‘ اس وقت مولانا فضل الرحمٰن ہی واحد سیاسی شخصیت ہے جو ملک و قوم کو حقیقی معنوں میں بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید