ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سیاسی بحرانوں کا حل غیر معمولی انتظامی اقدامات کے بجائے قومی مفاہمت، سیاسی مذاکرات اور آئینی جمہوری عمل میں تلاش کیا جانا چاہیے،سیاسی اختلافات کو طاقت یا انتظامی فیصلوں کے ذریعے دبانے کے بجائے باہمی اعتماد، سنجیدہ مکالمے اور جمہوری اصولوں کے احترام سے حل کیا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے سیاسی کشیدگی اور عدم اعتماد میں اضافے کے خدشات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔