ملتان ( سٹافرپورٹر) ریسکیو ملتان کے اہلکاروں نے دوران ہسپتال منتقلی خاتون کی کامیاب ڈیلیوری کروا دی ، ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو 1122 کو سٹیڈیم موڑ، وہاڑی روڈ سے ڈیلیوری کیس کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی، کنٹرول روم کی طرف سے فوری طور پر ایمبولنس کو کالر کی بتائی گئی جگہ کی طرف روانہ کروا دیا گیا ل، تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں مریضہ کی حالت خراب ہونے پر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محمد جمشید نے ایمبولنس کے اندر ہی کامیاب ڈیلیوری کروائی، بعد ازاں زچہ و بچہ دونوں کو مستحکم حالت میں مزید طبی معائنےکےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔