ملتان (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ ہونے کی خوشی میں مختلف مقامات پر جشن منایا گیا،گھنٹہ گھر چوک پر حامد خان اور رحیم احمد نے جشن مناتے ہوئے شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں جب کہ عزیز ہوٹل چوک پر ندیم احمد کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، میڈیسن مارکیٹ میں فیصل رحمان نے مٹھائیاں بانٹ کر خوشی کا اظہار کیا،دوسری جانب چونگی نمبر نو اور نواں شہر کے علاقوں میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کرکے ایک دوسرے کو مبارک باد دی،مختلف مقامات پر شہریوں کی جانب سے جشن منانے کا سلسلہ جاری رہا۔