ملتان (سٹاف رپورٹر) وہاڑی روڈ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے دو مزدور زخمی ہوگئے، ریسکیو کے مطابق دو مزدور سامان لے جانے والی لفٹ میں سوار ہو کر اوپر جا رہے تھے کہ لفٹ کی کیبل ٹوٹ گئی،کیبل ٹوٹنے سے لفٹ نیچے آ گری جس کے نتیجے میں دونوں مزدور شدید زخمی ہو گئے‘ حادثے میں17 سالہ فیضان ولد غلام عباس علی کے بائیں بازو میں فریکچر اور سر پر زخم آئے،دوسرے زخمی مزدور 22 سالہ محمد سوال ولد اللہ دتہ کی بائیں ٹانگ میں فریکچر ہوا، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی،دونوں زخمی مزدوروں کو مزید علاج کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔