لندن (جنگ نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میچ کے بعد ہنگاموں کے نتیجے میں دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ گرفتار افراد میں پانچ پر ہلزبرہ سانحے سے متعلق توہین آمیز نعرے لگانے کا شبہ ہے، جبکہ دیگر افراد مختلف الزامات کے تحت زیرحراست ہیں۔ پولیس نے گواہوں سے رابطے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ شروع کردیا۔ مانچسٹر سٹی نے میچ میں لیورپول کو تین صفر سے شکست دی تھی۔ مقابلے سے قبل سٹی کے خلاف مالیاتی قواعد کی خلاف ورزیوں کے فیصلے کے باعث ماحول کشیدہ تھا، تاہم کلب نے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے۔