کراچی( افضل ندیم ڈوگر )سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی (گاکا) نے تازہ نوٹم A3604/26 میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں مزید 5 دن کی توسیع کردی ہے جس کے تحت ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا،یومیہ 750 پروازیں متاثر ،3 روز میں ریاض کی 2000 پروازیں منسوخ ،سعودیہ کے 3 بڑے ایئرپورٹ پر دباؤ میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ حملوں کے بعد ریاض ایئرپورٹ کو 10 اکتوبر کی دوپہر 2 بجے بند کیا گیا تھا جس میں 2 بار توسیع کی گئی۔ سکیورٹی خدشات اور تنصیبات کے حفاظتی جائزے کی تکمیل کیلئے پیر کی شام نیا نوٹم جاری کرکے ریاض ایئرپورٹ کی بندش کو 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس بندش سے یومیہ 750 پروازیں معطل یا نان آپریشنل ہیں۔ 3 روز میں ریاض کی 2000 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔