• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی کے شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کالج کا پہلا سلیکشن بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اہم تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ (SZABEC) کالج گڈاپ ٹاؤن کا پہلا سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا ۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز ، تمغہ امتیاز) کی زیر صدارت داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کا 21واں اجلاس ہوا جو شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کالج کا پہلا سلیکشن بورڈ ہے۔ اجلاس میں غیر تدریسی عملے کی بھرتیوں سے متعلق معاملات زیر غور آئے، جن میں اسسٹنٹ رجسٹرار اور اکاؤنٹنٹ کے عہدے شامل تھے جو کالج کو فعال بنانے اور اس کے انتظامی و ادارہ جاتی امور کو آگے بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔اجلاس میں سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ نے آن لائن شرکت کی جبکہ ممبر سندھ پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر سعید منگ نیجو ، پروفیسر ڈاکٹر سجاد حیدر، پروفیسر ڈاکٹر شہنیلا زرداری اور داؤد یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر آصف علی شاہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ نے وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے ایک غیر فعال منصوبے کو فعال بنانے کی ذمہ داری سونپی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ثمرین حسین اپنی محنت، لگن اور انتھک کوششوں سے اس منصوبے کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں اور حکومت سندھ ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید