کراچی (جنگ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں معصوم بچوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک سانحے پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری سندھ حکومت اور سندھ کے عوام افسردہ ہیں اور غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔