حیدرآباد (رپورٹ/اے بی سومرو) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف 26 ہزار سے زائد شکایات‘ صدر آصف علی زرداری کو پیش کردہ رپورٹ میں انکشاف‘ وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بجلی و گیس کمپنیوں سمیت متعدد اداروں کے خلاف ہزاروں شکایات موصول ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے سالانہ رپورٹ 2025ءصدر پاکستان آصف علی زرداری کو 8اکتوبر 2026ءکو پیش کی۔ رپورٹ میں وفاقی سرکاری اداروں کے خلاف شہریوں کی شکایات‘ ان کی نوعیت سے متعلق دستیاب معلومات اور شکایات کے ازالے کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ وفاقی محتسب کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2025ءکے دوران ملک بھر سے 256,688نئی شکایات موصول ہوئیں۔