کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے اینکر اقرارالحسن کی درخواست مسترد کردی۔عوام راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کی جسمانی ریمانڈ کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عد الت نے اقرار الحسن کی درخواست مسترد کردی ۔درخواست میں مجسٹریٹ کی جانب سے دیئے گئے جسمانی ریمانڈ کو چیلینج کیا گیا تھا۔عدالت نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اقرار الحسن چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر سائبر کرائم کی تحویل میں ہیں۔