• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومیہ 550 ٹراما مریضوں کی آمد، حفاظتی اقدامات ناگزیر، ڈاکٹر صابر میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کراچی میں روزانہ اوسطاً 550 ہنگامی مریضوں کی آمد نے حادثات اور شدید چوٹوں سے نمٹنے کے لئے مؤثر حفاظتی اقدامات اور عوامی آگاہی کی ضرورت اجاگر کر دی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق ٹراما کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر حادثات کی روک تھام، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور ہنگامی طبی امداد کی اہمیت کو اجاگر کرنا ناگزیر ہے۔ ٹراما آگاہی ہفتہ 2026 کے سلسلے میں جمعرات کو ادارے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ رکن سندھ اسمبلی سید ریاض شاہ شیرازی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹروں کے درمیان زبانی اور تحریری پوسٹر پریزنٹیشن کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے، جن کا مقصد ٹراما سے بچاؤ، مریضوں کی جان بچانے کے مؤثر طریقوں اور ہنگامی طبی خدمات سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا تھا۔ ڈاکٹر صابر میمن نے کہا کہ ایس ایم بی بی انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما ایک اہم سرکاری تخصصی مرکز ہے۔

ملک بھر سے سے مزید