پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ)فرانس میں تعلیمی بحران ، طلبہ کے مظاہرے جاری ہیں ، 17اکتوبر کو مزید احتجاج کا اعلان کردیا گیا۔حکومت کا 3ہزار متبادل اساتذہ فراہم کرنے کا اعلان، حکومت کا 3ہزار متبادل اساتذہ فراہم کرنے کا اعلان، طلبہ نے عملی اقدامات ناکافی قراردے دیئے ، فرانس کے مختلف شہروں میں تعلیمی سہولتوں کی کمی، اساتذہ کی قلت، کلاسوں میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کے مطالبات پر طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ 15اکتوبر کو بھی متعدد ثانوی تعلیمی اداروں اور جامعات میں طلبہ نے احتجاج کیا اور بعض مقامات پر داخلے اور آمدورفت کے راستے بند کر دیے۔