یروشلم (اے ایف پی)اسرائیل نے 27اکتوبر کے عام انتخابات اورخطے میں جاری کشیدگی پیش نظرسیکورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے بارڈرز پر فوجیوں کی تعدادبڑھانےکااعلان کیا ہے اورکسی بھی غیر معمولی صورتحال یا سرپرائز سے نمٹنے کیلئے جارحانہ کارروائیوں کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے بدھ کومقبوضہ مغربی کنارے کے دورے میں سیکورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئےیہ انتباہ جاری کیا کہ ملک میں 27 اکتوبرکوہونے والے عام انتخابات کے دوران بارڈرز پرکشیدگی اور حالات بگڑنے کے خطرات موجود ہیں۔