• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے شیر کے حملے میں نوجوان کی ہلاکت کی خوفناک ویڈیو شیئر کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ نے شیر کے حملے میں نوجوان کی ہلاکت کی خوفناک ویڈیو شیئر کردی۔ ولیم نے شیر کے احاطے میں داخل ہو کر آخری لمحات کی ویڈیو بنائی، اہل خانہ نے مناظر کی تشہیر کو تکلیف دہ قرار دیدیا۔ امریکی صدرنے اسی واقعے سے متعلق AIویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ شیر کیساتھ کھیلتے اور اسے گلے لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔ برطانوی اخبار میٹرو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے یارکشائر وائلڈ لائف پارک میں شیر کے حملے میں ہلاک ہونے والے 24 سالہ ولیم چیپمین کی آخری لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور اس کے ساتھ پیغام لکھا کہ ’’قدرت سے کبھی مت الجھو‘‘۔
دنیا بھر سے سے مزید