اسلام آباد(مریم نواز، رپورٹر)سرمایہ کاروں کی مشکلات آسان، بنانے کے لیے نیب کی اعلی سطح کمیٹی قائم،قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرمایہ کاروں کو غیر ضروری دفتری رکاوٹوں، ہراسانی اور تاخیر سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی سرمایہ کاروں کی شکایات کا جائزہ لے گی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے کے ذریعے ان کے فوری ازالے کے لیے اقدامات کرے گی۔چیئرمین نیب کی منظوری سے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی چیئرمین نیب ہوں گے، جبکہ پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ پرسنل، بزنس فسیلیٹیشن سیل اور متعلقہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے اس کے ارکان ہوں گے۔