کراچی( اسٹاف رپوٹر)نارتھ کراچی میں کینیڈاسے آئے مقتول عمر رسیدہ جوڑے کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،ایس آئی او تھانہ سرسید خوش نواز پتافی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ کیس ڈکیتی مزاحمت کا نہیں بلکہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے،مقتولین نے اپنا گھر اور دکانیں کرائے پر دی ہوئی تھیں جن کو خالی کرایا گیا تھا، مقتول یامین کا ایک موبائل غائب ہے ،انہوں نے بتایا کہ مقتول کے بچوں کے بیانات کی روشنی میں کیس کی تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔