کراچی ( جنگ نیوز )انسانی جان ایک انمول نعمت ہے اور اسے غیر ضروری خطرات سے محفوظ رکھنا ہر فرد، ادارے اور پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کراچی کے ڈائریکٹر صابر میمن نےعوامی آگاہی ہفتہ 2026 کے سلسلے میں منعقدہ دوسرے دن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کی روک تھام اجتماعی ذمہ داری ہے۔