کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی نمبر 4 پولیس لائن میں واقع کوارٹر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے کے باعث پولیس خاتون پولیس اہلکار 29 سالہ خدیجہ دختر عبدالغفور 15فیصد تک جھلس گئی، جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی خاتون پولیس کانسٹیبل اور لانڈھی تھانے میں تعینات ہے ۔