• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، ایگری کلچرل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کی معطلی کیخلاف درخواست خارج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ایگری کلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کے ڈائریکٹر فنانس کی معطلی اور شو کاز نوٹس کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انکوائری کے دوران معطلی ایک عبوری اور احتیاطی اقدام ، شوکاز نوٹس کا مقصد حتمی فیصلے سے قبل افسر کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دینا ہے ، شوکاز نوٹس کے مرحلے پر جاری کارروائیوں میں مداخلت نہیں کی جاتی، مجاز اتھارٹی انکوائری رپورٹ اور درخواست گزار کے جواب کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق حکم جاری کرے، درخواست گزار کو کسی بھی حتمی منفی حکم کے خلاف قانون کے مطابق رجوع کرنے کا حق حاصل ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وائس چانسلر کی جانب سے 7 کروڑ روپے کی غیر قانونی ادائیگیوں پر اعتراض کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید