• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد‘ دیرینہ برادرانہ تعلقات میں تاریخی سنگِ میل ہے، پاکستان کو فراہم کی جانے والی طویل مدتی اقتصادی اور مالی معاونت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نو تعینات سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاکستان آمد پر سفیر کا خیرمقدم کیا،انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی سفارتی ذمہ داریوں میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کیلئے موجودہ ادارہ جاتی میکانزم کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید