• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر راج و ایمرجنسی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان، آئینی درخواستیں 20 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

پشاور (نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،اختر مینگل، ،راجہ ناصر،11اکتوبر کا  اقدام کالعدم قرار دیا جا ئے،بیرسٹر گوہر، پشاور ہائیکورٹ سے استدعا،۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں چھوڑنے کا آپشن بھی موجود ہے، تاہم ہم پرامن اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور مذاکرات کے لیے بھی تیار ہیں۔ دوسری جانب گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر آئینی درخواستیں پشاور ہائیکورٹ نے 20 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔پشاور ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہیں کیونکہ ان کے بقول وفاقی حکومت نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے صوبے کی منتخب حکومت ختم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ اس لیے آئے ہیں کہ صوبے کے چار کروڑ عوام کی منتخب حکومت ختم کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے نشستیں جیتیں، لیکن حکومت کسی اور کو دے دی گئی، ارکان اسمبلی کو نااہل کیا گیا اور انتخابی عمل پر بھی سنگین اعتراضات سامنے آئے۔

اہم خبریں سے مزید