• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 سال میں 18 لاکھ 71 ہزار پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) گزشتہ تین سال میں اعلی تعیم یافتہ افراد سمیت 18لاکھ 71ہزار سے زائد شہری ملک چھوڑ گئے جن میں ڈاکٹرز انجینئرز،آئی ٹی پروفیشنلز،اکا ئونٹنٹس ،اساتذہ ، فارماسسٹ، سسٹم اینالسٹ ۔نرسیں،مالیاتی تجزیہ کار اور ماہرین تعلیم شامل ہیں۔یہ انکشاف قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو کے سوال پر وزیر مملکت اوورسیز پاکستانیز محمد عون ثقلین نے اپنے جواب میں کیا۔ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ایوان کو بتایا گیا کہ سال 2024 میں 45 ہزار 830 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک گئے، 2025 میں 28 ہزار 726 اور 2026 میں اب تک 15 ہزار 850 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی ملک چھو ڑگئے۔سال 2024 میں 23 ہزار 674 مینیجرز بیرونِ ملک روزگار کے لیے گئے۔

اہم خبریں سے مزید