• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی شنگھائی شراکت اور سندھ کو ڈیجیٹل صوبہ بنانے کا اہم معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی اور شنگھائی کے درمیان باضابطہ شراکت داری قائم کرنے اور سندھ کو ڈیجیٹل صوبہ بنانے کا اہم معاہدہ طے پاگیا، وزیراعلیٰ سندھ نے شنگھائی کے تجربات سے سیکھ کر شہری خدمات بہتر بنانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے پاکستان کا پہلا اے آئی ڈیجیٹل صوبہ بنانے کیلئے ہواوے سے تاریخی معاہدہ کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی اور شنگھائی کے درمیان باضابطہ شراکت داری قائم کرنے کی تجویز،بہتر شہری خدمات کےلئے شنگھائی کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شنگھائی کے میئر ژو ژونگ منگ سے ملاقات میں دونوں شہروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی۔ملاقات میں صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، جام خان شورو،محمد بخش مہر، معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید قمر، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف عباس، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی بورڈ نجم احمد شاہ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری سرمایہ کاری راجہ خرم شہزاد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید