اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان آنے والے سیاحوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، 2024میں 21لاکھ 83ہزار اورسال 2025 میں 22لاکھ 90ہزار بین الاقوامی سیاح پاکستان آئے،افغانی سر فہرست ہیں ۔وقفہ سوالات میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹیری کرن عمران ڈار نے ایوان کو بتایا کہ سال 2024 میں امریکہ سے 2 لاکھ 61 ہزار 282 سیاح ، 2025 میں 2 لاکھ 48 ہزار 665 ،ایران سے سال 2024 میں ایک لاکھ 6 ہزار 835 اور2025 میں ایران سے 1 لاکھ 52 ہزار 885 سیاح پاکستان آئے۔