اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزارت داخلہ نے ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسں اجرا کی تفصیلات جاری کر دیں۔گزشتہ تین سال کے دوران 11 ہزار سے زائد غیر ممنوعہ بور ،2 ہزار 770 ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ۔گزشتہ تین سال کے دوران مجموعی طور پر 13 ہزار 922 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے۔