• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا جنگ میں بھارت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، بی جے پی رکن اسمبلی

کراچی(  رفیق مانگٹ) راجستھان میں بی جے پی کے صدر اور رکنِ راجیہ سبھا مدن راٹھور نے کہا کہ اگر امریکہ اور پاکستان کے درمیان جنگ چھڑ جائے تو بھارت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، کیونکہ پاکستان اس کا پڑوسی ملک ہے، اس بیان نے بھارتی سیاست میں زبردست طوفان برپا کر دیا،کانگریس کی شدید تنقید۔ اگلے دن راٹھور نے وضاحت جاری کی کہ ان کا اشارہ کرکٹ میچ کی طرف تھا، جنگ کی طرف نہیں۔ تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اس وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ بیان غداری کے زمرے میں آتا ہے اور بی جے پی کی قیادت کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔

اہم خبریں سے مزید