کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹارلنک تنازع، امبانی کی جیو ریلائنس کا مسک کو جواب، مقابلے کا اعلان، اسٹارلنک کو اجازت نہ ملنے پر ایلون مسک نے امبانی کو نشانے پر رکھ لیا، بھارت میں سروس فراہمی کی راہ روکنے کا الزام، ریلائنس کا مؤقف ہے کہ کبھی مقابلے سے خوف محسوس نہیں کیا،جبکہ جیوسمیت تین کمپنیوں کی حکومتی منظوری کا عمل جاری ہے۔