پشاور( نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ایک اسکول میں چھت گرنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین نے جمعہ کے روز متاثرہ اسکول کے باہر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے،واقعہ میں34 سے زائد طلبہ اور ایک استاد ملبے تلے دب کر جاںبحق ہو گئے تھے۔محمد وہاب نامی شخص جو پیشے کے اعتبار سے درزی ہیں،کااس حادثے میں 11 سالہ بھتیجا حماد جاں بحق ہوا،نے کہا کہ جاں بحق تمام بچوں کے والدین کو انصاف ملنا چاہیے،غم سے نڈھال ایک والد نے موبائل فون پر اپنی کم سن بیٹی کی تصویر دکھائی جس نے سرخ اور سنہری لباس پہن رکھا تھا اور جو اس حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھی۔