اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)آٹامزید اضافہ ہوگیا، کراچی میں 20 کلو کا تھیلا 3,540 روپے تک پہنچ گیا، شہر قائد کے باسی ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، ایک ہفتے کے دوران فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 800 روپے تک کا اضافہ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں فیصل آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے مہنگا ہو کر 3,000 روپے تک پہنچ گیا جو حالیہ ہفتے سب سے بڑا اضافہ ہے۔