اسلام آباد(نیوز ر پورٹر)بنگلہ دیش کا 15 رکنی ثقافتی وفد تین دہائیوں کے بعد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے4روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گیا ۔ حکومت بنگلہ دیش کی وزارت ثقافتی امور کے جوائنٹ سیکرٹری ایم ڈی میزان الرحمٰن کی قیادت میں آنیوالے وفد کی آمد پراسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔