کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے طلبہ ، فارغ التحصیل نوجوانوں اور اور کیریئر کے ابتدائی مراحل میں موجود افراد کے لئے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی غرض سے حکومت سندھ کی جانب سے100سے زائد کمپنیوں کے ساتھ رابطے کئے جا رہے ہیں۔