اسلام آباد، لندن (نیو زرپورٹر، نمائندہ خصوصی، جنگ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ مجبوری کے تحت کیا گیا،خاموش تماشائی بن کر تباہی نہیں دیکھ سکتے تھے، اگر ایسا کرتے تو مجرمانہ غفلت ہوتی اور آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہ کرتیں،سابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو کہا دہشت گردی کیخلاف ملکر چلیں، جواب میں لانگ مارچ کی دھمکیاں مل رہی تھیں،نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے، ایمرجنسی پہلے ہی نافذ ہوجانی چاہیے تھی، تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال میں خیبر پختونخوا کو نقصان پہنچایا۔