اسلام آباد (طاہر خلیل)کمانڈرنیشنل اسٹرٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے تمام کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارک باد دی اور کہا کہ کیڈٹس کے کندھوں پر ملک کی سلامتی، وقار اور تحفظ کی بھاری ذمہ داری ، چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کریں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 154 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 39 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔بنگلہ دیش، عراق، مالدیپ، فلسطین، قطر، سری لنکا، تاجکستان اور یمن سمیت کئی دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔