کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) ناگویا ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے سلور اور برانزمیڈلز حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں اسلام آباد میں وزیر اعظم ہائوس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں کو نقد ایوارڈ دئیے گئے،تقریب میں قومی مردوں اورخواتین کی کر کٹ، قومی ہاکی، والی بال، اسکواش ٹیموں کے علاوہ شوٹر غلام مصطفی بشیر، مکسڈ مارشل آرٹس کے برانز میڈلسٹ عاصم خان، ای اسپورٹس ٹیم کے علاوہ اسکواش کےکھلاڑی نور زمان اور محمد اشعب عرفان کو نقد ایوارڈ دئیے گئے، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عالمی اور ایشیائی سطح پر کھیل کے شعبے میں اچھے نتائج کے حصول کے لئےہر ممکن تعاون کرے گی ،اس موقع پر پاکستان اولمپکس ایسوسیایشن کے صدر عارف سعید،سکریٹری خالد محمود، بین الصوبائی رابطے کے سکریٹری محی الدین وانی، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہور احمد خان، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حسن سردار ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔