• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، قومی جونیئر ٹیم نے چین کو ہرادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوہر بارو ملائیشیا میں کھیلے جانے والےسلطان آف جوہر کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو 3-8 کے بھاری مارجن سے شکست دےدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سیف اللہ ،فاروق محمد ، رانا ولید ، حمزہ فیاض ، مصطفیٰ غلام اور عثمان محمد نے گول بنائے۔