کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 12 کے اہم فیصلوں کے لیے اجلاس 21 یا 22 اکتوبر کو ہو گا، پی ایس ایل کا شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز 3 سے 11 اپریل تک اسلام آباد اور لاہور میں ہوں گے ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران راولپنڈی اور لاہور میں پی ایس ایل کی لیگ کو مد نظر رکھا جائے گا ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران دیگر وینیوز پر پی ایس ایل کے میچز کرانے کا امکان ہے۔