حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لطیف آباد میں سگ گزیدگی کا شکار12سالہ بچہ زخموںکی تاب نہ لاتےہوئے چل بسا۔ بتایا جاتاہےکہ لطیف آباد نمبر 8کےرہائشی انعام اللہ نامی بچے کو 2ماہ قبل آوارہ کتے نے بازو پر کاٹا تھا جس کی اس نے اپنے گھر والوں کو اطلاع نہیں دی اوراسے اینٹی ریببزانجکشن بھی نہیں لگ سکا۔ حالت خراب ہونے اور منہ سے جھاگ آنے پر اسے سول اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں وہ ہفتہ کو انتقال کرگیا۔