کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مسیحی چرچز سے تعلق رکھنے والے کلیسیائی خادمین اور رہنماؤں نے مجوزہ "سندھ مسیحی عائلی قوانین بل2026" کا خیرمقدم کرتے ہوئے صوبے میں 154سال بعد ہونے والے اس قانونی اقدام کو پرزور سراہا ہے۔ کلیسائی رہنماؤں پاسٹرز فرانس حیات، ریورنڈ ڈاکٹر معظم جان، عتیق قیصر بھٹی، عاشر منشا، داؤد مسیح، نویدآصف، گلفام جاوید، سرفراز ولیم، جبار انجم، شہباز پال، حزقی ایل یعقوب، بشپ جاوید کرنیل، سلطان سردار بھٹی، گلفام جاوید اور دیگر نے پریس کانفرنس میں اپنے دستخطوں سے جاری بیان میں کہا کہ یہ بل سندھ میں مسیحی خاندانوں کے تحفظ، وقار اور قانونی حقوق کو مزید مستحکم کرے گا. رہنماؤں نے ایسی بامعنی اصلاحات کی حمایت کی جن کے تحت شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی جائے۔