• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ یونین کی بحالی کے لئے پھر پٹیشن دائر کر دی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں طلبہ یونین کی بحالی اور انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک بار پھر آئینی پٹیشن دائر کردی ہے۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی سید محمد سمیرالحق نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی محض ایک تنظیمی مطالبہ نہیں بلکہ طلبہ کی جمہوری نمائندگی، تعلیمی مسائل کے حل اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا معاملہ ہے۔ طلبہ کو اپنے نمائندے منتخب کرنے اور تعلیمی اداروں میں اپنے مسائل مؤثر انداز میں پیش کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

ملک بھر سے سے مزید