• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹراما سینٹر، 10 سال میں 14 لاکھ 48 ہزار مریض آئے، ڈاکٹر صابر میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کراچی کے تحت آگاہی ہفتہ 2026اور عالمی یومِ ٹراما کی اختتامی تقریب ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے معین آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس میں سینٹر کی دس سالہ خدمات اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔ ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد صابر میمن نے خصوصی پریزنٹیشن میں بتایا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ٹراما سینٹر کی ایمرجنسی میں 14 لاکھ 48 ہزار 624 مریض لائے گئے، جن میں 3 لاکھ 28 ہزار 841 روڈ ٹریفک حادثات کا شکار تھے، جبکہ 9 ہزار 634 گولی لگنے کے واقعات اور 5 ہزار 45 افراد کو مردہ حالت میں لائے جانے کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ تقریب میں آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ، ڈاؤ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹراما سرجری میں مصنوعی ذہانت کے استعمال اور پاکستان ٹراما کورس کے نفاذ سے متعلق علمی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید