• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کی منظوری، 48 نمائندگان کے انتخاب کا عمل جرگوں کی باہمی مشاورت سے کیا گیا

اسلام آباد (رانا غلام قادر، طاہر خلیل) وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا کے 12اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کی منظوری دیدی ۔وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سمری کے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کا فیصلہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ہ کو ارسال کردیا۔نئے کونسل ارکان کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے 48 نمائندگان کے ناموں کی حتمی فہرست کا اعلان کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے 48 نمائندگان کے انتخاب کا عمل جرگوں کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ۔تمام 12 اضلاع میں باوقار اور مقامی آبادی کے پسندیدہ کونسل ارکان کی نامزدگی کیلئے ڈپٹی کمشنر کے تعاون سے جرگے منعقد کیے گئے۔ جرگوں کے ذریعے نامزد کونسل ارکان کے ناموں کی پروسیسنگ ایڈیشنل چیف سیکریٹری / ایڈمنسٹریٹر ، علاقہ ترقیاتی سیکرٹریٹ نے کی۔

اہم خبریں سے مزید