اسلام آباد ( طاہر خلیل )پاک فوج نے تائدہ سیکٹر، اپر کرم اورغوز گڑھی میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ،غوز گڑھی سرحد پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے متعدد اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق اپرکرم سیکٹرمیں پاک فوج نے آرٹلری فائرکے ذریعے افغان طالبان کی ٹاپسر پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے ، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں شپولا بیس کیمپ مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔