کراچی، ریاض (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر یمنی حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں امن کے کیلئے مذاکرات اور سیاسی مفاہمت ناگزیر ہے، پاسداران انقلاب نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرز میں دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکراگئے،دونوں آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی ، سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف علاقوں میں 4 ڈرونز کو فضا میں ہی روک کر تباہ کردیا ہے، ایران کے قائم مقام وزیر دفاع مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ’’مدر آف آل بمز‘‘ ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتا، یمن میں مختلف محاذوں پر یمنی افواج اور حوثی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے، جبکہ صنعاء میں حوثیوں کے زیر استعمال مقامات پر فضائی حملوں کی بھی اطلاعات ہیں،حوثیوں نے بتایا ہے کہ ذمار اور تعزپر بمباری کے نتیجے میں 12شہری ہلاک ہوگئے ہیں ، حوثیوں نے دعویٰ کیا کہ 3بچے بھی حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں۔