• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہیدوں سے متعلق توہین آمیز بیان بھارتی بیانیہ کا فروغ ہے، DGISPR

راولپنڈی(طاہر خلیل) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج اور کارگل کے شہیدوں کے بارے میں توہین آمیز بیان دیکر بھارت کے بیانیہ کو فروغ دیا جا رہا ہے، یہ سمجھ سے باہر ہے کہ کوئی ایسا کیوں کریگا۔ کچھ عرصہ قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ کوئی بھی شخص محض تنخواہ کیلئے اپنی قیمتی جان کی قربانی دیتا ہے تو کیا آپ میں سے کوئی ایسا کرنے کیلئے تیار ہے؟مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق توہین آمیز اور نامناسب بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے منہ توڑ جواب میںکہ شہداء کی قوم کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا شہادت کا فلسفہ اور شہداء افواج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،پاکستانی افواج اور کارگل کے شہیدوں کے بارے میں توہین آمیز بیان دیکر بھارت کے بیانیہ کو فروغ دیا جا رہا ہے، یہ سمجھ سے باہر ہے کہ کوئی ایسا کیوں کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید