اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد کردی ہے۔ایک بیان میں مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ وزیراعظم ہائوس کسی کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ ریاست کی ملکیت ہے، پہلے بھی اس قسم کی ضد کی گئی، یہ کوئی طریقہ نہیں، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے وزیراعظم ہاس میں ہی ملاقات کرینگے۔