• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی: سرکاری خریداری میں ملی بھگت پکڑنے کیلئے AI نظام تیار

اسلام آباد (عاطف شیرازی) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے سرکاری خریداری میں بولیوں کی ملی بھگت اور مشتبہ گٹھ جوڑ کی نشاندہی کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام تیار کرلیا ، جس کے ذریعے خریداری کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرکے مشتبہ بولیوں کو تحقیقات کیلئے نشان زد کیا جائے گا۔چیئرمین سی سی پی فرید احمد تارڑ نے کہا کہ کھربوں روپے کی سرکاری خریداری کی نگرانی صرف شکایات اور ٹینڈرز کی دستی جانچ کے ذریعے ممکن نہیں ،مصنوعی ذہانت پر مبنی بڈ رگنگ ڈیٹیکشن سسٹم بڑے پیمانے پر اعداد و شمار میں چھپے مشتبہ رجحانات کی نشاندہی کرکے تحقیقاتی وسائل کو زیادہ خطرے والے معاملات پر مرکوز کرنے میں مدد دے گا ۔

اہم خبریں سے مزید