• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ، مسافر وین میں سفر کرنیوالے 20 زیر تربیت پولیس اہلکار اغوا

مستونگ/کوئٹہ (نامہ نگار/اسٹاف رپورٹر) مستونگ میں مسلح افراد نےمسافر وین سے ہفتہ وار چھٹی پر اپنے گھروں کو جانے والے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار وں کو اغوا کر لیا ۔ 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود اہلکار بازیاب نہیں ہوسکے تفصیلات کے مطابق قلات ریکروٹ ٹریننگ سینٹر کے اہلکار چھٹی پر گھروں کو جا رہے تھے مستونگ کے علاقہ تحصیل کردگاپ کے پہاڑی علاقہ گورگینہ کے مقام پر مسلح افراد نے وین روک کر 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد ان کو قریبی پہاڑوں میں لے گئے جو قلات کے ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں زیرِ تربیت تھے، ان کی بازیابی کے لیئے سیکورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید